14 نومبر 2016 - 14:51
جلوس اربعین میں شریک عزاداروں پر نائیجیرین فوج کا حملہ، ۱۰ عزادار حسینی شہید+ تصاویر

نائیجیریا کی سکیورٹی فورس نے ایک مرتبہ پھر عزاداران حسینی کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کی سکیورٹی فورس نے ایک مرتبہ پھر عزاداران حسینی کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے کانو شہر میں اربعین حسینی کے عزاداروں پر حملہ کر کے دس عزاداروں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
فرانس کی خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کی پولیس نے دس افراد کا قتل کر دیا ہے۔
چشم دید گواہوں کے مطابق، پولیس نے نائیجیریا کے شہر کانو کے باہر عزاداروں کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔
نائیجیریا کی پولیس نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد نے پولیس پر حملہ کرنے میں پہل کی!۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے شیعہ ایام اربعین کی مناسبت سے جلوس عزا نکال رہے تھے کہ سکیورٹی دستوں نے انہیں وحشیانہ حملے کا نشانہ بنا دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اس ملک کی فوج اور سکیورٹی دستے شیعوں کو اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ ان کے سربراہ شیخ زکزاکی کو گزشتہ سال سے نامعلوم جگہ پر قید کر رکھا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲